مراکش کشتی حادثے میں کامونکی کے 2 نوجوانوں کی بھی موت تصدیق ہوگئی


مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کامونکی کے دو نوجوانوں کی بھی تصدیق ہوگئی،دونوں تین ماہ قبل اسپین جانے کے لئے روانہ ہوئے تھے ،وقاص کے ہاں دوروز قبل پیدا ہونے والے بیٹے کی خوشی منانے کے دوران ہی وقاص کی موت کی اطلاع نے گھر والوں پر غم کے پہاڑ توڑ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقہ اکبر گھنوکی کے 32 سالہ وقاص اور کوٹلی دیانت رائے کے 28 سالہ ہارون کی بھی مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اسپین کشتی حادثہ : 12 پاکستانیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا انکشاف
اسپین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 211 تک پہنچ گئی

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

زرائع کے مطابق دونوں نوجوان 3 ماہ قبل آنکھوں میں سنہرے مستقبل کے خواب سجائے اسپین کے لئے روانہ ہوئے اور کشتی حادثے کاشکار ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والے وقاص کے گھر میں دوروز قبل بیٹے کی ولادت ہوئی جس پر گھر والے خوشی منارہے تھے کہ اسی دوران وقاص کی موت کی خبر ان پرقیامت بن کر ٹوٹ پڑی اور خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔
نوجوانوں کے ورثاء نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں کی لاشوں کو پاکستان لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ اپنے لخت جگروں کا چہرہ آخری بار دیکھ سکیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles