معروف گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کا الزام بےبنیاد قرار دے دیا


معروف گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کا الزام بےبنیاد قرار دے دیا

معروف گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کے الزام کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔

برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر پر تھے جب ان کی اہلیہ نے سیلون سے کال کی اور بتایا کہ کچھ افراد سروے کے نام پر میٹر چیک کر رہے ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ گرین میٹر اتار لیا گیا ہے، جو شہری کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں چوریوں کے پیش نظر میٹر کو جنگلے میں بند کیا گیا تھا۔ میٹر کی جانچ کیے بغیر اسے بجلی چوری کا الزام لگا کر لے جایا گیا، جس پر انہیں غصہ آیا۔ وہ خود پولیس کے پاس گئے اور لیسکو حکام سے بات کی۔

گلوکار نے کہا کہ ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گرین میٹر سے بجلی چوری ممکن نہیں۔ اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles