
کرم کے علاقے بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے میں 2 سیکیور ٹی اہلکاروں سمیت 3 ڈرائیورز شہید ہوئے اور 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جبکہ 5 ڈرائیورز تاحال لاپتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد نے پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا، حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار اور 3 ڈرائیورز شہید جبکہ 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔
تاجر رہنما حاجی امداد کے مطابق واقعے کے بعد 5 ڈرائیورز تاحال لاپتہ ہیں، 35 ٹرکوں میں سے صرف 2 ٹرک سامان کے واتھ واپس ٹل پہنچے، 10 سے زائد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلایا گیا جبکہ 30 سے زائد ٹرکوں میں اربوں روپے کا سامان لوٹا گیا۔
گرینڈ جرگہ ممبر کے مطابق امن معاہدے کی بار بار خلاف ورزی ذمہ داروں کے سامنے رکھیں گے۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
پیر حیدر، حاجی نورجف، لائق اورکزئی اور وصی سید میاں کے مطابق بگن حملے سے امن کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔
جرگہ ممبران کے مطابق راستوں کی بندش اور حملے انتہائی تکلیف دہ ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق قیام امن کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا ہے کہ بار بار کانوائے اور مسافر گاڑیوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، کانوائے پر حملے کے دوران جوابی کارروائی سے مطمئن نہیں۔