
حکومت کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری سناسی دی گئی ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ اب اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق
پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ روز مقرر کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔