
کراچی کے کھلے مین ہولز میں گرنے کے واقعات اور اموات کے بعد مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہیلپ لائن کا نمبر تو عوام کو فراہم کردیا، لیکن فون لائن فعال کرنا بھول گئے، کراچی میں مین ہولز کھلے ہیں لیکن ایمرجنسی نمبر بند ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شکایات کے انبار کے بعد ہیلپ لائن 1334 جاری کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہر میں جہاں بھی مین ہول کا ڈھکن غائب ہو، بس ہمیں فون کرکے بتائیں، عملہ پہنچ کر ڈھکن لگا دے گا۔
لیکن جب آج نیوز نے اس کی تصدیق کیلئے 1334 پر کال کی تو جواب آیا کہ نمبر عدم ادائیگی پر بند ہے۔
خیال رہے کہ شہر قائد میں کھلے مین ہولز بچوں کے لیے ڈیتھ ٹریپ بن چکے ہیں، احتجاج کلیا جائے تو کہا جاتا ہے کہ گٹر کے ڈھکن پر سیاست نہ کی جائے۔