خاتون کا ائیرپورٹ پر مذہبی شخصیت سے جھگڑا، عمامہ اتار کر اپنا اسکارف بنا لیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو مذہبی شخصیت کیساتھ جھگڑا کرتے دیکھا گیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی ویڈیو تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ کی ہے، بتایا گیا کہ مذکورہ شخص خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مذہبی شخصیت سے تنگ آکر خاتون نے احتجاجاً ان کا عمامہ اتار کر اپنے سر پر رکھ لیا تھا،کیونکہ خاتون نے سر پر اسکارف نہیں پہنا ہوا تھا، جو ایرانی قانون کے مطابق ضروری ہے۔

پاسداران انقلاب کے قریبی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ خاتون کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا۔

دبئی میں باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے والی غیر ملکی خواتین گرفتار

رپورٹ میں کہا گیا کہ عورت اور مذہبی شخصیت کے درمیان جھگڑے کی حقیقت معلوم نہ ہوسکی تاہم عورت انتہائی غصے کا شکار تھی جو ان کے سر سے پگڑی کھینچ لیتی ہے۔ پگڑی اتارنے کے بعد خاتون اسے اپنے سر پر شال کی طرح رکھتی ہے۔ بعد ازاں وہ ایئرپورٹ پر اپنے شوہر کو تلاش کرتی ہے اور اس کا نام پکارتی اور کہتی ہے ’’تم نے میرے شوہر کے ساتھ کیا کیا؟

View this post on Instagram

خیال رہے کہ اس واقعے کی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اتوار کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔

ایک ویب سائٹ نے بتایا کہ اس واقعے کا حجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا لیکن بعد میں شکایت کنندگان کے معاف کرنے کے بعد اسے رہا بھی کر دیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles