ری سیٹ ضروری ہے مگر جمہوری اور سیاسی ہونا چاہئے: بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اور جمہوری نظام کی بہتری کے لیے ’ری سیٹ‘ ضروری ہے مگر اس کا فیصلہ کاروباری طبقے نے نہیں بلکہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز نے کرنا ہے۔
ملتان پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے آئینی ترامیم، پارلیمان کی فعالیت، انتخابی عمل، نظامِ احتساب کے علاوہ ملک کی معاشی صورت حال پر بھی اظہار خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’‏ری سیٹ‘ کی بات میں نے شروع نہیں کی مگر ری سیٹ ہوناچاہئے اور یہ عمل سیاسی اور جمہوری طریقے سے ہونا چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق 1973 کا آئین خود بخود ناکام نہیں ہوا بلکہ اسے ناکام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کو ری سیٹ سے پہلے یہ تشخیص کرنا ضروری ہے کہ یہ نظام ناکام کیوں ہوا، کیوں کہ بیماری کی تشخیص کے بغیر علاج ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کہ ملک کا نظام کس طرح تبدیل ہونا چاہیے اس کا فیصلہ کوئی اور نہیں کرسکتا بلکہ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملانا ہوگا۔
انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کی شمولیت
بلاول بھٹو نے اپوزیشن کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی کمزوری کی ایک وجہ اپوزیشن کا کردار بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہونا چاہیے اور حکومت کو ان کا اعتماد بھی بحال کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے خصوصی طور پر پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی اور نہ ہی عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جبکہ ماضی میں بھی بے نظیر بھٹو کو روکنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے گئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles