
سعودی عرب کے شاہی خاندان کے رکن شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ ایوانِ شاہی نے ان کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ایوانِ شاہی کی جانب سے پیر 23 نومبر کو جاری بیان میں شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔
بیان کے مطابق شہزادے کی نمازِ جنازہ منگل 24 نومبر 2026 کو نمازِ عصر کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
ایوانِ شاہی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہزادے کی نمازِ جنازہ 14 جمادی الآخر 1448 ہجری کو ادا کی جائے گی، جو 24 نومبر 2026 کے مطابق ہے۔
ایوانِ شاہی نے اپنے بیان میں شہزادہ سعود بن عبدالعزیز کے لیے اللہ تعالیٰ سے وسیع رحمت، مغفرت اور رضا کی دعا کی ہے۔ اعلامیے میں مرحوم کے لیے جنت میں وسیع جگہ عطا کیے جانے کی دعا بھی کی گئی۔
بیان کا اختتام اس دعا کے ساتھ کیا گیا کہ ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔