بہاولپور میں ٹرک اور مسافر وین کے مابین تصادم، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاہا کے قریب جھانگڑا روڈ پر پتھروں سے لدے ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار وین میں 12 افراد سوار تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ واقعے کے اسباب اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles