
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 3500 روپے اور 10 گرام سونا 3001 روپے سستا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز بھی پاکستان میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح مقامی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 538 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 108 روپے کم ہوکر 4600 روپے کی سطح پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 20 نومبر کو پاکستان میں فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 203 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہوگئی تھی۔
19 نومبر کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 172 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے کا ہوگیا تھا۔
18 نومبر کو بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔
17 نومبر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا، فی تولہ سونا 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر مستحکم رہا جب کہ 10 گرام سونا3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر برقرار رہا۔
اس سے قبل 16 نومبر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 1 ہزار 715 روپے کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورت حال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جب کہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔