آصف زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کا حامی دوسرا مخالفت کر رہا ہے: رانا ثناء اللہ


وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے، اس لیے صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں کو سمجھائیں کیونکہ اس بحث کو آلودہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران نئے صوبوں سے متعلق جاری سیاسی بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کی بحث شروع کی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نئے صوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی اور بلاول بھٹو دونوں صدر آصف علی زرداری کے تابع ہیں، لہٰذا صدرِ مملکت کو چاہیے کہ وہ ان دونوں کو سمجھائیں کہ اس معاملے پر بحث کو آلودہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles