
امریکی انٹیلی جنس ادارے ’نیشنل سیکیورٹی ایجنسی‘ (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والے انتہائی خفیہ نیٹ ورک کی بندش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اس معاملے سے واقف پانچ باخبر افراد نے تصدیق کی ہے کہ این ایس اے کے اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، فوری طور پر اس تعطل کی وسعت یا دورانیے کا تعین نہیں ہو سکا جب کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے بھی اس مبینہ بندش پر فوری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
امریکی خفیہ ادارے کے نیٹ ورک میں یہ خرابی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں تکنیکی مسائل کے ایک سلسلے پر پہلے ہی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی فضائی ٹریفک میں خلل پیدا ہونے کے بعد دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کی سروسز بھی متاثر ہوئی تھیں۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان دونوں واقعات کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے مسائل واقع ہوتے رہتے ہیں۔