
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا علان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کردیا۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر کے لیے ہوگا۔