برطانوی فوج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات


برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی فوجی سربراہ کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سر چارلس واکر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاریوں اور علاقائی امن کے لیے خدمات کو سراہا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles