
راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پاکستان اور سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا چوتھا روز بارش کی نظر جس کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے۔
پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں اور اسے سری لنکا کے خلاف 45 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
قومی بلے باز طیب عارف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ اوپنر اذان اویس 22 اور محمد طٰہ 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے قبل اننگز میں قومی ٹیم کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو پہلی اننگز میں 446 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔ سری لنکا نے چوتھے روز کے پہلے سیشن میں اپنی آخری 6 وکٹیں گنوائیں۔
پاکستان کے فاسٹ بولر ثاقب خان نے اپنے ڈیبیو میچ کو یادگار بناتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کوشل مینڈس 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دونوں بلے بازوں کی سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی، اس طرح سری لنکا کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔