زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

وزیراعظم پیکیج کے تحت اضافی بجلی استعمال کرنے والے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 32 پیسے مہنگی کردی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے اضافی بجلی کی کھپت کا ٹیرف 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ بڑھا دیا ہے اور اضافی بجلی کی کھپت کے ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے اضافی بجلی کی کھپت کا فی یونٹ نرخ 22 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 25 روپے 30 پیسے مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافی بجلی کی کھپت کے ٹیرف میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق اضافی بجلی کے نئے ٹیرف کا اطلاق نومبر کے بلنگ مہینے سے ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles