ریما خان کی فلمی دنیا میں دھماکے دار واپسی؛ نئی فلم سائن کرلی
کئی سال بعد ریما خان پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے ہدایت کار و پروڈیوسر وجاہت رؤف کی نئی فلم سائن کرلی ہے جس کا نام ’پنچھی پیارے‘ بتایا گیا ہے۔
فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریما خان کی فلم میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
ریما خان کی فلمی دنیا میں واپسی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
عمران عباس، زویا ناصر اور علی رحمان خان سمیت متعدد فنکاروں نے ریما خان اور وجاہت رؤف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔