آپریشن ردالفتنہ: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد ہلاک


قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر سیکیورٹی فورسز پر حملوں، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں ملوث تھا۔
ذرائع کےمطابق دہشتگرد کمانڈر غیرمقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں مستقل رہائش فراہم کرنےمیں مدد کرتا تھا، عادل شاہ 2022 اور 2023 سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کے لیے بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاک دہشت گرد دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا اور گروہ کے مالی معاملات بھی دیکھتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل شاہ کے خلاف 19 مقدمات درج تھے، جبکہ اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles