وادی نیلم: درختوں کی مبینہ کٹائی روکنے پر بلاک آفیسر تشدد سے ہلاک


وادی نیلم میں مبینہ طور پر درختوں کی کٹائی روکنے پر تشدد کا نشانہ بننے والے بلاک آفیسر شفقت تنویر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
واقعے کے خلاف لواحقین اور مظاہرین نے میت شاہراہ نیلم پر رکھ کر احتجاج کیا اور تمام ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
پولیس تھانہ شاردہ نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ لیاقت سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ واقعے میں ملوث مزید 8 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles