لسبیلہ میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 12 افراد جاں بحق


لسبیلہ میں اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ گوادر سے کراچی آرہی تھی، جبکہ وین کراچی سے بیلہ جارہی تھی۔ حادثے میں خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اوتھل اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles