حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق


حنا جاوید قتل کیس میں تشدد کی مزید تصاویر اور اصل پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں مقتولہ کے جسم پر تشدد اور متعدد سنگین زخموں کی تصدیق ہوئی ہے۔
پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی نے کیس پر غور کے لیے 29 اکتوبر کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او اور مقتولہ کے اہلخانہ کو طلب کیا گیا ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کے چہرے، گردن، بازوؤں اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات تھے، جبکہ ان کی گردن ٹوٹی ہوئی اور ہونٹ پھٹے ہوئے تھے۔
حنا جاوید کو 20 اگست کو گھر میں تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles