خیبر پختونخوا میں 10 تا 15 اکتوبر بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان


خیبرپختونخوا میں 10 سے 15 اکتوبر تک مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ خراب موسم کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، بل بورڈز، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھیں۔
پی ڈی ایم اے نے عوام اور سیاحوں کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles