کیا نیلم منیر ماں بن گئیں؟ بچے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

کیا نیلم منیر ماں بن گئیں؟ بچے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

نیلم منیر کی جانب سے تاحال بیٹے کی پیدائش سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبریں گردش کر رہی ہی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں اور ان کے شوہر کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر اس وقت سامنے آئی جب ان کے شوہر محمد راشد کے ایک قریبی دوست نے ٹک ٹاک پر پیغام شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو مبارکباد دی۔

مذکورہ پیغام میں نومولود کی صحت، خوشیوں بھری زندگی اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

تاہم نیلم منیر کی جانب سے تاحال اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی پیدائش سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا اس لیے خبر کی آزادانہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں میں خوشی اور تجسس پایا جا رہا ہے۔ صارفین جوڑے کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بعض مداح نیلم منیر سے نومولود کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles