حکومت کا عام تعطیل کا اعلان، ایک ساتھ 3 چھٹیاں ملیں گی


پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت شہری ایک ساتھ 3 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
حکومتِ سندھ نے یومِ آزادی پاکستان  کے موقع پر 14 اگست 2026 بروز جمعے کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے دوران صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے اور دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق صرف سرکاری محکموں تک محدود نہیں ہے بلکہ تمام کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی اس دن بند رہیں گے اور معمول کا دفتری کام معطل رہے گا۔
عام تعطیل کا یہ فیصلہ قومی دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے کیا گیا ہے تاہم وہ تمام ادارے جو عوام کو انتہائی ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں، وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چونکہ 14 اگست جمعہ کے روز آ رہا ہے اور اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات ہیں، اس لیے شہری ایک ساتھ 3 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles