بیٹی کی پہلی تصاویر شیئر؛ اقرا عزیز نے مداحوں کی دلی خواہش پوری کردی
اداکارہ نے پہلی بار ننھی بیٹی صوفیا کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار اپنی ننھی بیٹی صوفیا حسین کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر بیٹی صوفیا حسین کے خصوصی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے بیٹے کبیر حسین بھی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں صرف اپنے دونوں بچوں ’صوفیا حسین اور کبیر حسین‘ کے نام درج کیے جبکہ تصاویر میں کبیر کو اپنی بہن کے ساتھ کھیلتے اور محبت کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
چند ہی گھنٹوں میں تصاویر کو ہزاروں مداح پسند کر چکے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں ننھی صوفیا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شوبز شخصیات میں صبا قمر، ایمن خان، محب مرزا اور اشنا شاہ نے بھی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے “ماشاء اللہ” سمیت محبت بھرے تبصرے کیے۔