پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 75 پیسے فی لیٹر سستا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مسلسل اضافوں کے باعث گزشتہ 13 روز کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت مجموعی طور پر 67 روپے 32 پیسے فی لیٹر بڑھ چکی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles