ایران کو اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر مبینہ ایرانی میزائل حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے رات بھر ہونے والے حملوں میں داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کیا جب کہ عراق میں امریکی اور سعودی افواج کے مشترکہ حملوں کے بعد بغداد اور تہران کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اردن میں موجود امریکی افواج پر مبینہ ایرانی میزائل حملے کا بھرپور جواب دے گا۔

فاکس نیوز کے نمائندے ٹری ینگسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ان سے ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران سخت الفاظ میں ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اس حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج کو اس حملے کو روکنے کے لیے صرف چند ہی منٹ ملے، تاہم انہوں نے آنے والے تمام بیلسٹک میزائل کامیابی سے روک کر اس حملے کو ناکام بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عراق میں ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیاؤں کے خلاف رات گئے کیے گئے فضائی حملے امریکی اور سعودی افواج نے عراقی حکومت کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے بعد انجام دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف مزید اقدامات پر بھی غور کر رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles