نہ بجٹ، نہ اوقات! ریئلٹی شو میں شرکت کی خبروں پر علیزے شاہ کا بیان وائرل
علیزے شاہ نے ریئلٹی شو سے متعلق گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک نجی ریئلٹی شو میں ممکنہ شرکت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح ردعمل دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مداحوں کی جانب سے خواہش ظاہر کی گئی کہ علیزے شاہ کو ریئلٹی شو کا حصہ بننا چاہیے۔ اس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ “نہ ہی ان کا اتنا بجٹ ہے اور نہ ہی اتنی اوقات۔”
علیزے شاہ کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جہاں صارفین نے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے بے باک انداز کو سراہا اور اسے ان کی صاف گوئی قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کے الفاظ کو سخت اور غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔