بھارت میں جین زی کا احتجاج رنگ لے آیا، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

بھارت میں جین زی اور کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لے آیا ہے اور بھارت کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتے کے روز اپنے عہدے سے استعفا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ نئی دہلی کے تاریخی مقام جنتر منتر پر ملک کے نوجوانوں کی جانب سے جاری بڑے پیمانے کے احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے۔

استعفے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کا یہ قدم طلبا کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور حالات کو بہتر سمت میں لے جانے کی ایک کوشش ہے۔

دھرمیندر پردھان نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ فیصلہ طلبا کے مستقبل کی حفاظت کے لیے اور ملک دشمن فورسز کو جنتر منتر پر جاری نوجوانوں کے اس احتجاج کا فائدہ اٹھانے سے روکنے کی ضرورت کے تحت کیا گیا ہے“۔

واضح رہے کہ جین زی اور کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے تعلیم اور روزگار سے متعلق مختلف مطالبات پر زور دیا جا رہا تھا جس کے باعث دارالحکومت میں صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles