مومنہ اقبال کو شوہر کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
اداکارہ کی وائرل تصاویر پر صارفین کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنے شوہر حمزہ حبیب کے ساتھ کرائے گئے رومانوی فوٹو شوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔
مومنہ اقبال نکاح کے بعد سے اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف مواقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے سمندر کنارے اپنے شوہر کے ساتھ کرائے گئے رومانوی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
وائرل تصاویر میں مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کو خوشگوار انداز میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے فوٹو شوٹ کو پسند کیا جبکہ بعض نے تنقید کرتے ہوئے رائے دی کہ نجی زندگی کے خوشگوار لمحات کو سوشل میڈیا پر نمایاں انداز میں شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔