ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آگئی ہے۔

24 قیراط فی تولہ چاندی کے دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی تھی جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے سستا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے ہوگئی تھی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آنے والی کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نرخ نیچے آئے ہیں، تاہم آئندہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحان کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles