سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ اب کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا، جس سے مقامی خریداروں کے لیے قیمتی دھات کی خریداری نسبتاً آسان ہو گئی۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہونے کے بعد 3 ہزار 994 الر پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اسی روز عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 26 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

تاہم آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 3 ہزار 86 روپے سستا ہوگیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles