ریاض میں گیس سلنڈر دھماکہ، پانچ پاکستانی محنت کش جاں بحق


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے افسوس ناک دھماکے میں پانچ پاکستانی محنت کش جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے۔ جاں بحق افراد میں محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم شامل ہیں۔
واقعے کے بعد مقامی حکام نے امدادی کارروائیاں مکمل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانے کے حکام سعودی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
بیان کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مرحومین کی میتوں کی سعودی عرب میں تدفین یا انہیں پاکستان منتقل کرنے سے متعلق ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ الم ناک واقعہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے انتہائی افسوس ناک ہے، جب کہ لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles