ایران میں مبینہ اغوا پاکستانیوں کے کیس میں پیش رفت، دو نوجوان بازیاب


ایران میں مبینہ طور پر اغوا پاکستانیوں کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے لنک آفس ایران نے دو پاکستانیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
ایف آئی اے لنک آفس ایران نے دو پاکستانی نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جو تہران میں پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت طلحہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں پسین سے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ایف آئی اے لنک آفس ایران کی مربوط کوششوں کے باعث دونوں نوجوانوں کو بازیاب کرایا گیا۔
انسانی اسمگلنگ کے شبے میں ایجنٹ عامر بھوبھلہ کے والد تاج محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ اس معاملے میں درج تین مختلف ایف آئی آرز میں مجموعی طور پر پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایران میں مبینہ طور پر لاپتا دیگر پاکستانی شہریوں کی بازیابی اور وطن واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles