آیت اللہ خامنہ ای کو آج سپردِ خاک کیا جائے گا

ایران کے سابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو آج ان کے آبائی شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا، جہاں ان کی تدفین روضۂ امام رضاؓ کے احاطے میں کی جائے گی۔

تدفین کی تقریبات کے سلسلے میں ایران اور عراق میں کئی روز سے جاری سوگ اور مذہبی رسومات اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی میتیں گزشتہ شب عراق سے ایران روانہ کیے جانے سے قبل نجف اور کربلا میں آخری مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔

نجف میں روضۂ حضرت علیؓ پر لاکھوں افراد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی، جس کے بعد جسدِ خاکی کو کربلا منتقل کیا گیا، جہاں روضۂ امام حسینؓ پر بھی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کربلا میں نکالے گئے جنازے کے جلوس میں تقریباً 40 لاکھ سوگوار شریک ہوئے، جبکہ روضۂ امام حسینؓ پر رات بھر فاتحہ خوانی، نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم اس تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

رپورٹس کے مطابق عراق میں مذہبی رسومات کی تکمیل کے بعد میت کو ایران منتقل کیا گیا، جہاں آج مشہد میں روضۂ امام رضاؓ کے احاطے میں سرکاری اعزاز اور مذہبی رسومات کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

اس موقع پر ایران بھر سے لاکھوں عزاداروں کی مشہد آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles