یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟

امریکا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویزا درخواست کے طریقہ کار سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے B1/B2 ٹورسٹ اور بزنس ویزا کے لیے انٹرویو اپوائنٹمنٹ، انتظار کی مدت اور انٹرویو ویور سے متعلق تازہ تفصیلات جاری کردی ہیں، جن کے مطابق بعض درخواست دہندگان بغیر انٹرویو بھی ویزا کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری تازہ معلومات کے مطابق B1/B2 ٹورسٹ اور بزنس ویزا کے لیے درخواست دینے والے افراد کو انٹرویو اپوائنٹمنٹ کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم انتظار کی مدت ہر سفارت خانے یا قونصل خانے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔

محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ظاہر کی جانے والی انتظار کی مدت کا حساب اس وقت سے کیا جاتا ہے جب درخواست گزار ویزا فیس جمع کراتا ہے، اور یہ دورانیہ انٹرویو کی تاریخ ملنے تک شمار کیا جاتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ انتظار کا وقت حتمی نہیں ہوتا، کیونکہ ویزا اپوائنٹمنٹ سسٹم میں وقتاً فوقتاً اضافی سلاٹس بھی جاری کیے جاتے ہیں، جن کی مدد سے درخواست دہندگان اپنی انٹرویو کی تاریخ پہلے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ بعض اہل درخواست دہندگان انٹرویو ویور (Interview Waiver) پروگرام کے تحت بغیر انٹرویو ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہو سکتے ہیں، تاہم ان کے لیے الگ شرائط اور ٹائم لائنز لاگو ہوتی ہیں۔

امریکی حکام نے ویزا درخواست دینے کے خواہشمند افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت ممکنہ انتظار کی مدت کو مدنظر رکھیں اور اپوائنٹمنٹ کی دستیابی کے لیے باقاعدگی سے متعلقہ سفارت خانے یا قونصل خانے کی ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles