
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحال آل سعود نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود خطے میں ابھرنے والے صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک پر گفتگو کی۔
اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 14 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور برادرانہ جذبے کو سراہا۔
دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ابھرتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت خطے میں امن کی پائیداری کے لیے اپنی کوششیں بدستور جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے آگاہ کیا کہ وہ جلد ہی سہولت کے مطابق دستیاب تاریخ پر پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خیرمقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد عملی صورت میں ممکن ہوپائے گا۔
گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جلد دستیاب تاریخ پر پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خیرمقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد عملی صورت میں ممکن ہوپائے گا۔