
سوئٹزرلینڈ میں جاری امریکا۔ایران مذاکرات کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی وفد کے سربراہ باقر قالیباف نے صدر ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کو اپنے بیانات میں احتیاط برتنی چاہیے۔ ایرانی افواج ہر لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہیں۔
باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ امریکا کو یہ سوچنا چاہیے کہ اگر اس کی دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو وہ آج اس مایوس کن صورت حال سے دوچار نہ ہوتا۔
ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ کیوں کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے ردعمل کے لیے تیار ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز تازہ بیانات میں ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تہران معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو امریکا کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔