فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اچھے تعلقات ہیں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’فیلڈ مارشل عظیم ہیں اور ان کے وزیر اعظم بھی۔ دونوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منظر خوبصورت ہے کہ ’ایک فوجی پوری طرح وزیر اعظم کا احترام کرتا ہے۔‘

ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ پاکستانی قیادت نے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت طے کرنے میں امریکا کی مدد کی تھی کیونکہ وہ ’ایرانیوں کو جانتے تھے۔‘

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے انہیں (ایران کو) فوجی سطح پر پوری طرح شکست دی۔ پاکستان، جو ہمارے قریب ہے، اس نے مجھ سے درخواست کی کہ مزید حملے نہ کیے جائیں۔‘

دراصل انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے پوچھا گیا تھا کہ عالمی سطح پر ان کے دو پسندیدہ رہنما کون ہیں تو انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام لیے۔

اس کے بعد ٹرمپ نے خود ہی پاکستان کا ذکر کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles