
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے ہیں۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ثالث کے طور پر اپنے دستخط ثبت کیے۔
اس یادداشت پر امریکی صدر اور ایرانی صدر نے بھی دستخط کیے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت کو متعلقہ فریقین کے درمیان اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی بطور ثالث شمولیت کو سفارتی سطح پر ایک اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی تاریخی امن معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے۔
صدر ٹرمپ نے فرانس میں بیٹھ کر اور مسعود پزشکیان نے تہران میں رہ کر اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جبکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد سے اس معاہدے پر بطور ثالث دستخط کیے۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔