لبنان پر حملوں کا خاتمہ امریکا، ایران معاہدے کا حصہ ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ایرانی عوام نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حکومت، فوج اور قیادت کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار ہو چکا ہے جب کہ معاہدے کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پیر کو تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس جنگ کے دوران ایران کے کئی اعلیٰ رہنما شہید ہوئے، جسے ایرانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ 110 دن تک جاری رہنے والے حالات میں ایرانی عوام نے اپنی حکومت اور فوج کا بھرپور ساتھ دیا اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں اپنی قیادت کو کھونے کے باوجود عوام اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کیے گئے مظالم کو نہیں بھولے گا جب کہ شہید ہونے والے ایرانیوں کو خراجِ عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار ہو چکا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ معاہدہ آئندہ کس طرح آگے بڑھتا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کو اپنے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے، گزشتہ 24 گھںٹوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایران، امریکا معاہدہ آخری مراحل میں ہے، ہم نے قربانیاں دیتے ہوئے اپنے وطن کا دفاع کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles