امریکا-ایران معاہدے کا اعلان پاکستان کرے گا، مذاکرات بھی اسلام آباد میں ہوں گے: سعودی میڈیا کا دعویٰ

سعودی میڈیا کی جانب سے ایک اہم ترین دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ’مفاہمتی یادداشت‘ کا اعلان فریقین کے بجائے پاکستان کرے گا اور مذاکرات کا اگلا مرحلہ بھی 5 جون کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کے نشریاتی اداروں، العریبیہ اور الحدث نے اعلیٰ ترین ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان فریقین کی غیر موجودگی میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ عبوری معاہدے کا اعلان کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس اعلان کے بعد توقع ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کا اگلا دور بھی 5 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں حتمی معاہدے میں متفقہ نکات پر مذاکرات کے لیے واشنگٹن اور تہران اپنے وفود کے سربراہان کو بھیجیں گے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ابتدائی معاہدہ محض ایک مفاہمتی یادداشت ہے، جسے اسلام آباد ڈیکلریشن کا نام دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے بعد حتمی اور حل طلب مسائل پر تفصیلی بات چیت کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles