سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اچانک کم کر دیں


سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں رد و بدل کرتے ہوئے ایک چھٹی کم کر دی ہے اور اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیل ہوں گی، یعنی 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عید پر دی جانے والی چھٹیاں 4 دن سے کم کر کے 3 دن کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں سرکاری طور پر عیدالاضحیٰ کی 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ 22 مئی (جمعہ) کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی تاہم اب نظرثانی کے بعد چھٹیوں کی تعداد کم کر کے 3 دن کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی جب کہ عید کی سرکاری تعطیلات میں عید سے پہلے کا ایک دن، یعنی منگل اور عید کے دو دن کی چھٹی شامل ہے۔
پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی اور مناسک حج کا رکنِ اعظم 26 مئی بروز منگل کو ادا کیا جائے گا۔
امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ کے مسلم اداروں نے بھی سعودی عرب کے ساتھ 27 مئی کو ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکیہ اور تیونس سمیت متعدد ممالک بھی 27 مئی کو ہی عیدالاضحٰی منائیں گے تاہم بھارت اور بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ 28 مئی جمعرات کو منائی جائے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles