
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن منگل کے روز چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر سرکاری دورے کے لیے بیجنگ پہنچ گئے۔
یہ دورہ روس اور چین کے درمیان ’معاہدہ برائے ہمسائیگی، دوستی اور تعاون‘ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جاتا ہے۔
توقع ہے کہ دورے کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
روس اور چین حالیہ برسوں میں سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے رہے ہیں۔