ڈرامے میں سادگی کا کردار مگر زیادہ میک اپ، علیزے شاہ تنقید کی زد میں آگئیں
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کے انداز کو غیر فطری قرار دیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں ہیں تاہم اس بار وجہ ان کا نیا ڈرامہ نہیں بلکہ اس میں ان کا انداز اور میک اپ ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
علیزے شاہ اپنے نئے ڈرامے میں ایک سادہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی میڈیکل طالبہ کا کردار ادا کررہی ہیں تاہم ناظرین کا کہنا ہے کہ ان کا بھاری میک اپ اور جدید اسٹائل اس کردار سے مطابقت نہیں رکھتا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کے انداز کو غیر فطری قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ گھریلو ماحول میں اس قدر گہرا میک اپ غیر مناسب لگتا ہے جب کہ دوسرے نے مشورہ دیا کہ ٹی وی پر واپسی کے بعد سادگی اختیار کرنی چاہیے۔


کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ علزیہ شاہ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں، اس لیے انہیں غیر ضروری میک اپ کی ضرورت نہیں۔ ایک صارف نے ان کے ہیئر اسٹائل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انداز ان پر اچھا نہیں لگ رہا۔


اس کے علاوہ چند افراد نے ان کے چہرے میں آنے والی تبدیلیوں پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی تھیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے یہ تاثر بھی دیا کہ وہ اپنی ظاہری شخصیت کے حوالے سے غیر ضروری دباؤ کا شکار نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر مختلف بیانات اور تنازعات کی وجہ سے زیر بحث رہ چکی ہیں جب کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔