مہرالنساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو اہم مشورہ دے دیا
نوجوانی میں لیے گئے فیصلے بعض اوقات زیادہ بہتر ثابت ہوتے ہیں، اداکارہ
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہرالنساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کے لیے شادی اور زندگی کے فیصلوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
مہرالنساء اقبال نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہر چیز اپنے صحیح وقت پر ہونی چاہیے اور شادی جیسے اہم فیصلے میں بھی مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانی میں لیے گئے فیصلے بعض اوقات زیادہ بہتر ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ترجیحات اور سوچ میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ دیر سے کیے گئے فیصلے بعض اوقات پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ شادی کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کے دیگر معاملات بھی چلتے رہتے ہیں تاہم اس دوران انسان کو اپنی توقعات کو متوازن رکھنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز ایک ساتھ حاصل نہیں کی جاسکتی اور بعض اوقات قربانی دینا پڑتی ہے جس سے ہی ایک مضبوط گھریلو زندگی تشکیل پاتی ہے۔
مہرالنساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی میں توازن پیدا کریں اور سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مہرالنساء اقبال جلد عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’لو دی سوں‘ میں نظر آئیں گی۔