چاند کے ساتھ چاندنی! کنزہ ہاشمی کی تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا
وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ کو ایک آرٹسٹک سیٹ اپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلکش پوسٹ شیئر کی گئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں کنزہ ہاشمی کو ایک آرٹسٹک سیٹ اپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک روشن چاند کی شکل کا گول لائٹ آبجیکٹ نمایاں ہے۔
کنزہ ہاشمی کی اس تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے، اب تک اس تصاویر کو ہزاروں لائکس مل چکے ہیں۔