
مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ اپنے ماضی کے مختلف ادوار کی یادوں کو تازہ کر سکتے ہیں۔ ’نینو بنانا 2‘ جیسے جدید اے آئی امیج جنریٹرز آپ کو اپنی جوانی یا بچپن کی ایسی حقیقت سے قریب تر مصنوعی تصاویر بنانے کی سہولت دیتے ہیں جو بالکل اصلی لگتی ہیں۔
اگر آپ بھی ماضی کے اس سفر پر جانا چاہتے ہیں، تو بہتر نتائج کے لیے آپ کو ان آلات کے استعمال کے لیے مخصوص ہدایات لکھنا ہوں گی، جیسے پرانی فلمی کیمرہ اسٹائل، پولرائیڈ امپریشن یا 90 کی دہائی کے ڈیجیٹل فلیش فوٹو۔
یہاں پانچ ایسی پرامپٹس دی جا رہی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی پرانی تصاویر کو دوبارہ حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔
1990 کی دہائی کا اسکول پورٹریٹ
اس پرامپٹ کا استعمال کر کے آپ اپنے نو عمری کے دور کی تصویر بنا سکتے ہیں۔ ایک حقیقت کے قریب اسکول کی تصویر جس میں 90 کی دہائی کا ایک نوجوان دکھایا گیا ہو۔
ہلکی نرم اور تھوڑی دھندلی اسٹوڈیو لائٹنگ استعمال ہو، لباس میں ڈینم جیکٹ کے ساتھ پرنٹڈ ٹی شرٹ ہو۔ پس منظر نیلے اور جامنی رنگ کے روایتی فوٹوگرافی بیک گراؤنڈ پر مشتمل ہو، تاکہ تصویر اس دور جیسی محسوس ہو۔
بچپن کی دھوپ سے بھری یادیں
اگر آپ بچپن کی یادگار گرمیوں کو دوبارہ جینا چاہتے ہیں، تو یہ پرامپٹ آپ کے لیے ہے: “1980 کی دہائی کی گرمیوں کے دوران، ایک ہرے بھرے باغ میں ایک سات سالہ بچے کو باغ میں کھیلتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
چھٹی جماعت کا عجیب و غریب طالب علم
ایک اور مثال میں مڈل اسکول کے دور کی تصویر ہے، جس میں 2000 کی دہائی کے ڈیجیٹل کیمرے کا اثر، سخت فلیش اور گھریلو ماحول دکھایا جاتا ہے تاکہ تصویر زیادہ حقیقی لگے۔
نو عمری کے اس دور کی تصویر میں 12 سال کا بچہ گھر کے صوفے پر بیٹھا ہو۔2000 کی دہائی کے ڈیجیٹل کیمرے جیسا انداز، تھوڑی سخت فلیش لائٹ کے ساتھ۔ بچے کے بال بے ترتیب ہوں، دانتوں پر بریسز لگے ہوں اور اس نے ڈھیلا سا ہوڈی پہنا ہو۔ پس منظر میں کتابوں سے بھری شیلف اور گھریلو ماحول کی سادگی جھلکتی ہو۔
1980 کی دہائی کا ننھا بچہ
ایک کلاسک 80 کی دہائی کی اسٹوڈیو تصویر جس میں ایک ننھا بچہ سفید نرم قالین پر بیٹھا ہو۔ بچے کے نقوش نرم اور آنکھیں چمکدار ہوں۔ اس نے ہاتھ سے بنی ہوئی اونی جرسی پہن رکھی ہو۔
تصویر کے کنارے ہلکے دھندلے ہوں، رنگ تھوڑے مدھم اور مجموعی انداز گرم سیپیا ٹون میں ہو، جیسا کہ پرانے فیملی البمز میں نظر آتا ہے۔
نوجوان پیشہ ور / ابتدائی 20 کی دہائی
ایک قدرتی اور غیر رسمی تصویر جس میں 20 سے 25 سال کے درمیان کا ایک شخص 90 کی دہائی کے آخر میں کسی مصروف شہری سڑک پر کھڑا ہو۔ تصویر ہائی ریزولوشن ہو اور فلمی کیمرہ ایفیکٹ کے ساتھ لی گئی ہو۔
لباس میں لیدر جیکٹ ہو اور وہ کیمرے سے ہٹ کر دیکھ رہا ہو۔ روشنی قدرتی اور ہلکی بادلوں والی ہو، جلد کی تفصیل واضح ہو اور پس منظر میں ٹریفک کی ہلکی سی حرکت محسوس ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر نتائج کے لیے صارفین کو اپنی جنس یا پس منظر واضح طور پر لکھنا چاہیے تاکہ اے آئی درست انداز میں تصویر بنا سکے۔
اس کے علاوہ اگر ممکن ہو تو اپنی موجودہ تصویر بھی اپلوڈ کی جائے، کیونکہ اس سے اے آئی چہرے کی ساخت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مختلف عمر میں ڈھال سکتی ہے۔
مصنوعی ذہانت کے یہ نئے آلات ہمیں اپنی تاریخ کو ایک نئے انداز میں دیکھنے اور یاد کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔ ’نینو بنانا 2‘ کی ان ہدایات کے ساتھ، آپ بھی اپنے ماضی کے اس سفر پر روانہ ہو سکتے ہیں۔