‘کوہِ نور انڈیا کو واپس کریں’: نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی کا برطانوی بادشاہ کو مشورہ

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر انہیں شاہ چارلس سے بات چیت کا موقع ملتا تو وہ ان سے کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کا کہتے۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے برونکس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سے کسی نجی ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے اور ان کی ملاقات صرف 11 ستمبر 2001 کی یاد میں منعقدہ تقریب تک محدود ہوگی، جس میں دیگر منتخب عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

تاہم جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں بادشاہ سے علیحدہ بات کرنے کا موقع ملے تو وہ کیا کہیں گے، تو ممدانی نے جواب دیا کہ وہ انہیں کوہِ نور ہیرا بھارت کو واپس کرنے کا مشورہ دیں گے۔

کوہِ نور ہیرا، جس کی مالیت 105.6 قیراط بتائی جاتی ہے، 1840 کی دہائی میں برطانوی نوآبادیاتی دور کے دوران ایک کم عمر بھارتی شہزادے سے لیا گیا تھا اور بعد ازاں ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا۔ یہ ہیرا اس وقت لندن کے ٹاور میں برطانوی شاہی جواہرات کا حصہ ہے۔

ممدانی، جو یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور بھارتی نژاد والدین کے بیٹے ہیں، نوآبادیاتی نظام پر تنقیدی سیاسی مؤقف کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے والد معروف ماہرِ نوآبادیات جبکہ والدہ فلم ساز ہیں، جن کے کام میں بھی نوآبادیاتی تاریخ کے اثرات دکھائی دیتے ہیں۔

بعد ازاں 9/11 کی یادگار تقریب میں ممدانی اور شاہ چارلس کی مختصر ملاقات ہوئی، جہاں رسمی مصافحہ اور خیرسگالی کے تبادلے تک بات محدود رہی۔

تقریب میں سابق میئر مائیکل بلومبرگ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، جہاں بادشاہ اور ملکہ کیملا نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

رپورٹ کے مطابق ممدانی کے دفتر نے واضح کیا تھا کہ ان کی بادشاہ سے کوئی نجی ملاقات طے نہیں، تاہم بعض سرکاری دستاویزات میں ان کے پروگرام میں شرکت کا ذکر غلطی سے شامل رہا، بعد میں وہ اس ایونٹ میں موجود نہیں تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles