
وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے قبل عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتے کے روز پی ایم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں عباس عراقچی کے ساتھ ایرانی وفد بھی شریک تھا جب کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اس اہم ملاقات میں شرکت کی۔
بیان کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام کی اس ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتِ حال پر غور کیا گیا۔